کچھی: ڈھاڈر سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

323

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے پاکستانی فورسز نے رہا ہونے والے ایک شخص کو دوبارہ لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نادر خان ولد حاجی سید خان کو دو روز قبل پاکستانی فورسز نے ڈھاڈر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ نادر خان بنیادی طور پر سبی کے علاقے جالڑی کا رہائشی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نادر خان کو اس سے قبل آٹھ مئی کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں آٹھ نومبر کو منظر عام پر لاکر جیل منتقل کیا گیا، انہیں تین روز قبل رہائی کے ایک دن بعد دوبارہ حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔

ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے، ماضی میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔