کوئٹہ: 3 کروڑ مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز کی اسمگلنگ ناکام بنادی – کسٹم حکام کا دعویٰ

130

کسٹم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر دبئی سے ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 3 کروڑ روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشنز قبضے میں لیکر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس سمیع ا لحق کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دبئی سے کوئٹہ آنے والے فلائٹ میں ایک سمگلر ممنوعہ انجکشنز کوئٹہ کے راستے اندرون ملک سمگل کرنا چاہتا ہے جس پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زوہیب، انسپکٹر شبیر احمد خان، انسپکٹر حامد حبیب، حولدار منظور آغا، ظاہر شاہ، نثار احمد و دیگر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔

مذکورہ ٹیم نے جمعہ کے روز کوئٹہ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی ممنوعہ انجکشنز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم آصف رانا سے برآدمد کئے گئے۔

حکام کے مطابق ممنوعہ انجکشنز کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔