کوئٹہ: گیس سلنڈر دھماکے میں 3 افراد زخمی

117

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں بچی، خاتون اور مرد شامل ہیں، ایدھی ذرائع کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے گول مسجد مردان کالونی میں واقعہ گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں 6 سالہ بچی بی بی فاطمہ، 55 سالہ حاجی امین اور امان اللہ نامی شخص کی اہلیہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے۔