کوئٹہ: قبائلی تصادم میں 2 افراد ہلاک، صحافی سمیت 5 افراد زخمی

243

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے دو افراد موقع پر ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صحاقی سمیت پانچ افراد زخمی ہے۔

قبائل کے درمیان تصادم کیچی بیگ میں سریاب روڈ پر ہوا جہاں لہڑی اور شاہوانی قبائل نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ابراہیم لہڑی اور ہاشم لہڑی شامل ہے۔

دریں اثناء تصادم کے موقع پر مقامی صحافی جمال ترکئی بھی زخمی ہوئے، قبائلی افراد نے جمال ترکئی کے گاڑی کے شیشے تھوڑے اور ان کے موبائل فون بھی چھین لیئے گئے۔

تصادم میں زخمی ہونے والے افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

انتظامیہ اس حوالے سے کاروائی کررہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔