ژوب: فورسز پر حملہ، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

619
بلوچستان کے ضلع ژوب میں  پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ حملے کی ذمہ تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

منگل کے روز خوسائی گھٹہ کے مقام پر پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کیئے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے ایف سی کا 22 سالہ اہلکار نائیک فخر عباس ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی پوسٹ پر رات گئے تعارضی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار پوسٹ چھوڑ کر بھاگ گئے اور مجاہدین نے پوسٹ پر قبضہ کرلیا ـ

ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ میں فوجیوں کے زیر استعمال سامان، خیموں، 2 عدد ایکیسویٹر مشینری، 1 عدد ٹریکٹر، 1 عدد رولر، 1 عدد مزدا گاڑی، 1 عدد ٹویوٹا مال بردار گاڑی اور 2 عدد ہیوی جرنیٹرز کو مکمل طور پر جلا کر راکھ کردیاـ

محمد خراسانی نے بتایا کہ حملے کی ویڈیو بھی شائع کی جائے گی۔