ڈی جی خان مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 ارکان مارے گئے – سی ٹی ڈی کا دعویٰ

362
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عمران اور شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے، مذکورہ افراد ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کے مطابق مقابلے دوران مذکورہ افراد کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔