چمن سے خاتون کی لاش برآمد

381

بلوچستان کے علاقے چمن کے نواحی علاقے رحمان کہول روڈ سے لیویز فورس نے گولیوں سے چھلنی خاتون کی لاش کو برآمد کی ہے۔

لاش کو لیویز فورس نے چمن کے ڈی ایچ کیو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ لیویز فورس کے مطابق ملزمان نے قتل کرنے کے بعد خاتون کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا ہے۔

خاتون کے ورثاء کی تلاش جاری ہیں جبکہ واقعے کے محرکات بھی تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔