پی ڈی ایم بیانیے کی مخالفت: حافظ حسین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا

134

حافظ حسین احمد کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق اسلم غوری کو حافظ حسین احمد کی جگہ قائم مقام سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حافظ حسین احمد کو پی ڈی ایم کے بیانیے پر تنقید کرنے پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

خیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپوزیشن جماعتوں کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔