پنجگور: گوارگو آپریشن میں ملوث ریاستی ایجنٹ کر گرفتاری بعد ہلاک کیا – بی آر اے

527

مذکورہ ریاستی ایجنٹ حالیہ گوارگو آپریشن میں براہ راست شریک رہا جہاں درجنوں بے گناہ بلوچوں کے گھر جلادیئے گئے تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے 4 نومبر کو گوارگو پنجگور سے ریاستی مخبر غلام جان کو گرفتار کرلیا جس سے اس کے جرائم کے متعلق تفتیش کیا گیا جہاں اس کے متعدد بار گوارگو و گچگ میں فورسز کے ہمراہ آبادیوں کے خلاف آپریشنوں میں شریک ہونے کے ساتھ نوجوانوں کے اغواء میں شریک ہونے کا اعتراف کیا اور حالیہ گوارگو آپریشن میں مذکورہ مخبر شریک رہا جہاں درجنوں بے گناہ بلوچوں کے گھر فورسز کی جانب سے جلادیئے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام جرائم کے بعد مذکورہ ایجنٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا، 8 نومبر کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرکے مجرم کو گوارگو میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر مقامی افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز کے بیکاوے میں نہ آئے کیونکہ ریاست ایک منصوبے کے تحت نوجوانوں کو قومی تحریک کے خلاف استعمال کرنے کی مذموم عزائم پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ آزاد بلوچستان تک جاری رہیگی۔