پولیس کو ایک بار پر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچ جہدکاروں کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں – بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل شام 7 بجے ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے عیسی فیزوک چوک کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر اُس وقت حملہ کیا جب فورسز کے اہکار باہر بیٹھے تھے، حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیار استعمال ہوئے جس سے فورسز کے ایک اہکار ہلاک اور ایک کو زخمی ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد پولیس نے سرمچاروں کا تعاقب کیا اور ان کی راہ روکنے کی کوشش کی جس پر ہمارے سرمچاروں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہماری اس جوابی فائرنگ مقصد صرف اور صرف اُنہیں تنبیہ کرنا تھا، بلوچ ہونے کے بنا پر اُنہیں نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
بیبگر بلوچ نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر پولیس اپنی اس طرح کی گھناؤنی عمل سے باز نہ آیا اور بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرم عمل رہا تو ہمیں مجبورا پولیس کے خلاف سخت اقدام اٹھانا پڑے گا۔
بیبگر بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں ایک آزاد سماج کی قیام تک جاری رہینگے۔