پروفیسر لیاقت سنی کو بازیاب کرایا جائے- بلاول بھٹو

188

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ز کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

اپنے بیان میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے تین پروفیسرز کے اغواء کا مبینہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی اقدام کا مقصد بلوچستان کے لوگوں کو تعلیم سے مزید دورکرنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کو بلا تاخیر بازیاب کرایا جائے۔۔