پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کشمیری مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے چار اہلکار مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جھڑپ سات نومبر کو جموں و کشمیر کے علاقے میں ہوئی۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعوی کیا کہ 13 نومبر کو لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی طرف سے فائرنگ میں توپخانہ اور بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے، ٹارگٹ ایریاز میں لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے دعوی کیا کہ انہوں نے بھارتی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا تاہم آئی ایس پی آر نے تسلیم کیا کہ بھارتی فائرنگ سے اس کا ایک اہلکار ہلاک و پانچ زخمی ہوئے۔