پاکستانی معیشت تباہ و برباد ہوچکا ہے – ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

355

 نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلیدہ زامران اور کوشقلات میں نیشنل پارٹی کے تحصیل کمیٹی اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوچکا ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں گیس و بجلی ،آٹا چینی اور ضروریات زندگی آسمان تک پہنچ گئے ہیں حکمران جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہے ہیں۔

اجلاس سے جان محمد بلیدی، مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ ، سینیٹر کہدا اکرم دشتی ، ضلعی صدر محمد جان دشتی ، ضلعی نائب صدر مشکور انور، سابق صدر نیشنل پارٹی کیچ محمد طاہر بلوچ ، ڈاکٹر نور بلوچ ، نثار احمدبزنجو ، فضل کریم، طارق بابل، ملا برکت، غلام قادر بلیدی، حلیم بلیدی ،ماسٹر عظیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال روز بہ روز خراب تر ہوتا جارہا ہے سیکیورٹی کے نام پر کاروباری افراد کو تنگ کیا جارہا ہے سیکیورٹی فورسز کے افسران عوام اور کاروباری افراد سے ملاقات کے بجائے وزراء کے بلائے گئے جرگوں میں شامل ہوکر وزراء کے خوش آمدیوں میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا فیصلہ ہے کہ عبدوی بارڈر سے داخل ہونے والے ٹرانسپورٹ کو جاکر مند اور اسپی کہن میں حاضری لگانا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزراء کا ضرور ہوسکتا ہے عبدوی اور جالگی چیک پوسٹوں کے باد ٹرانسپورٹ کو آزاد چھوڑا جائے جہاں وہ جانا چاہتے ہیں ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ سلیکٹیڈ عوام کے نمائندے نہیں ہیں زبردستی عوام پر مسلط کردہ ہیں جن کو عوام کے مشکلات و مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں وہ جی حضوری کے لیے سلیکٹ کئے گے ہیں جن کا چہرہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے انھوں نے بلیدہ و زامران کے رہنماوں سے کہاکہ جن افراد کو پارٹی نکال دیا گیا تھا اب دوبارہ ان کی پارٹی میں گنجائش نہیں ہے آنے والے انتخابات میں بلیدہ زامران اور ہوشاپ و کولواہ سے بھرپور حصہ لیا جائے گا کارکن علاقے میں پارٹی کو فعال و متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔