بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح گیارہ بجے مند سوریں کے علاقے کوٹور میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔ اور اسی دوران چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے