مستونگ: بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی لاپتہ

436
بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر لیاقت سنی لاپتہ ہوگئے
اطلاعات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے تین پروفیسرز ڈاکٹر لیاقت سنی، شبیر شاہوانی اور پروفیسر نظام شاہوانی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ پروفیسرز کی گاڑی مستونگ کے نواحی علاقہ غلام پڑینز سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں پروفیسرز بی اے کے جاری امتحات کے وزٹ کیلئے کوئٹہ سے خضدار جارہے تھے۔ انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاپتہ پروفیسرز میں سے دو کانک کے علاقے سے منظر عام پر آگئے۔ ایک پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی تاحال لاپتہ ہے۔
بازیاب ہونے والے پروفیسرز نے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے، تاہم ماضی میں طلباء اور اساتذہ کے جبری گمشدگیوں کے واقعات بلوچستان میں پیش آچکے ہیں جبکہ کئی واقعات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کو موردالزام ٹہرایا گیا ہے۔
لیاقت سنی بلوچستان یونیورسٹی میں براہوئی ڈیپارٹنمنٹ کے چیئرمین ہے جبکہ وہ براہوئی زبان پر تحقیق کے حوالے جانے جاتے ہیں علاوہ ازیں وہ راہشون ادبی دیوان کے بانیوں میں شمار ہوتے ہے۔ جبکہ انہوں نے براہوئی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔