لاہور خودکش حملے میں سی ٹی ڈی پولیس کے بس کو نشانہ بنایا -ٹی ٹی پی

527
فوٹو: سوشل میڈیا

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا۔

۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی کے تھانے کی اندر داخل ہونے کی کوشش کی جو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اور حملہ ناکام ہوا۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ حملہ سی ٹی ڈی کے تھانے کے سامنے پولیس بس پر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوا اور سوار تمام پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

محمد خراسانی نے کہا ہے کہ فوج کے زیر اثر پاکستانی غلام میڈیا نے حملے کا رنگ بدل دیا اور ہمارے ساتھی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مارے جانے کی خبر دی جو سراسر جھوٹ ہے۔

طالبان ترجمان محمد خراسانی نے مزید کہا ہے کہ ہم فوج اس کے اداروں اور حکومتی اراکین کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے حملے ملک میں جاری ظلم روکنے اور نفاذ شریعت تک جاری رہینگے۔