قلات: شور پارود میں فوجی آپریشن کا آغاز

407

بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فوج نے آج صبح فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شور پارود سمیت خاران اور نوشکی کے پہاڑوں سلسلوں پر مشتمل علاقوں میں فورسز پیش قدمی کررہی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکاروں کو گاڑیوں میں مذکورہ علاقوں کی جانب جاتے دیکھا گیا۔ بُنڈالو اور گرد نواح میں فورسز کے پڑاو ڈالنے کی بھی اطلاعات ہے۔

دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم ماضی میں مذکورہ علاقوں فوجی آپریشنوں کے دوران جانی نقصانات سمیت گھروں کو جلانے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔