سوراب: فورسز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

278
File Photo

بلوچستان کے علاقے سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ سوراب کے علاقے گدر میں فورسز چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ اس دوران فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حملے کے نتیجے میں جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ فورسز نے حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کا آغاز کردیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں فورسز اور حکومتی حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔