زرغون گیس فیلڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

429

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں زرغون گیس فیلڈ کی حفاظت پر معمور قابض پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملہ کِرکِڑ کے مقام پر کیا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ پوسٹ کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے بلوچ سرزمین پر قابض فوج اور بلوچ وسائل کے لوٹ کھسوٹ میں ملوث استحصالی منصوبوں پر حملے جاری رکھے گی۔