بلوچستان کے علاقے دکی میں ہفتے کے روز صبح کے وقت مٹی کا تودے گرنے سے کانکن ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ کانکن کان کے اندر گہرائی میں کھدائی کا کام کر رہا تھا جب مٹی کا تودہ گر گیا۔ ہلاک کانکن کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا رہائشی ہے۔
لیویز نا بتایا کہ دیگر کانکنوں نے اپنی آپ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے کانکن کی لاش نکالی۔
لیویز نے بتایا کہ نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔ عبید پچھلے کچھ سالوں سے دُکی کی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والا نوجوان تھا۔
دکی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے کوئلہ کانوں میں اس نوعیت کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ کانکنوں کو ضروری آلات کی عدم دستیابی ہے۔