دالبندین سے ایک شخص کی لاش برآمد

185

بلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

کیو آر ایف کمانڈر عبد الکریم نوتیزئی کے مطابق دالبندین ایئر پورٹ روڈ کے قریب سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوا ہے جس کو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں اس کی شناخت عبد المالک کے نام سے ہوئی۔

لواحقین کے مطابق وہ صبح سویرے گھر سے نکلا تھا بعد میں اسکی موت واقع ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگیا ہے۔