حب: دو مختلف حادثات میں کمسن لڑکا جاں بحق، ایک زخمی

118

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک کمسن لڑکا جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے گلشن امیر آباد ڈبل مسجد کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ عصمت اللہ ولد نصراللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا

دوسرا واقعہ گڈانی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سے گر کر ارسلان ولد حمید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا جہاں پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔