تربت میں بی آر سی کے طلباء سراپا احتجاج

268

بلوچستان ریزڈنشنل کالج تربت کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ریلی نکالی، ریلی میں شریک طلباء نے مین روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا۔ جس سے تربت شہر میں ٹریفک معطل رہا۔

طلباء نے کالج میں پرنسپل کے ناروا رویے، فیسوں میں بلاوجہ اضافہ، ہاسٹل اور میس میں عدم صفائی کے ساتھ بی آر سی اساتذہ کی معطلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاجی طلباء کے مطابق ان سے ادارہ بھاری فیس لیتا ہے لیکن کالج میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل کا رویہ طلباء اور اساتذہ کے ساتھ نامناسب ہے۔

طلباء نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔