بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 20 افراد زخمی

588

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جب اس دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات مستونگ، منگچر اور کوئٹہ میں پیش آئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع مستونگ کے قریب ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں علیم ولد غلام سرور، امجد محمود، نثار احمد ولد علی، سعیدہ بانو، نور حسن، شاہ زیب، نثار احمد، محمد ناصر ولد قیوم، محمد طارق، حسیبہ فاطمہ زوجہ ناصر، مبشر نور ولد حاجی بخش اوراحمد ولد علی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مستونگ ہی میں مرکزی شاہراہ پر غلام پڑینز کے قریب بارش کی وجہ سے پسلن کے باعث ٹرالر گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا، حادثے میں دو افراد کی زخمی ہوئے۔

اس طرح ایک اور حادثہ مستونگ میں ولی خان لیویز تھانے کے حدود میں بائی پاس پر ٹرک، ٹریکٹر اور کار کے درمیان پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔

دریں اثناء منگچر میں ٹرک الٹنے 2 سے افراد زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بس کی ٹکر سے سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو ایدھی رضاکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔