بلوچستان: دکی میں گھریلو صارفین سے بھی چیک پوسٹ پر پیسوں کی مانگ

645

معدنیات چیک پوسٹ دکی پر اب گھریلو ضرورت کے لئے کوئلہ استعمال کرنے والوں کو بھی لوٹا جانے لگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ بڈ (گھٹو) کوئلہ لے جانے والوں کو بھی لوٹا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معدنیات چیک پوسٹ دکی کا اہلکار گھر کے لئے کوئلہ لے جانے والے شخص سے پانچ بڈ کوئلے کا 450 روپے بطور جرمانہ وصول کرکے سادہ پرچی تھمائی گئی۔ پرچی پر کوئی مہر بھی موجود نہیں۔

ویڈیو بنانے والے افراد عبدالوہاب اور نصیب اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے جب ویڈیو بنائی تو ہمیں کہا گیا کہ آپ سے پیسے وصول نہیں کرینگے ویڈیو ڈیلیٹ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک گھریلو ضرورت کے لئے سرکاری کوئی ٹیکس نہیں ہے مگر معدنیات حکام اسکے باجود ٹیکس کٹوتی کرکے اپنے جیب میں ڈالتے ہیں۔

اس حوالے سے معدنیات چیک پوسٹ کے انچارج لطیف لونی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو ٹن تک ہم گھریلو استعمال کے لئے کوئلے پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کرتے دو سے زائد ٹن پر سرکاری ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا مجھے علم نہیں ہے معلومات کرکے میڈیا کو آگاہ کرونگا۔