اورماڑہ میں ساحل سمندر پر طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی، کشتیاں ٹکرا گئیں

345

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر کھڑی 20 سے زائد کشتیاں تیزہواؤں کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

ساحل سمندر پر تیزطوفانی ہواؤں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور 20 سے زائد کشتیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ تاہم جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔