افغانستان: کندھار میں بم دھماکہ، 30 افراد جانبحق و زخمی

339

طالبان کی جانب سے حملہ کندھار ہلمند شاہراہ پہ واقع ضلع میوند کے پولیس مرکز پر کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع میوند میں بم دھماکے اور جنگ کے نیچے میں 30 کے قریب افراد جانبحق و زخمی ہوئیں ہیں ۔

کندھار میں میر ویس ہسپتال ذرائع کے مطابق میوند میں شاہراہ پر حملے کے بعد 24 زخمی اور 4 جانبحق افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 13 پولیس اور 11 عام شہری شامل ہیں جبکہ جانبحق افراد میں دو خواتین،  ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے۔

زرائع کے مطابق میوند سے مزید ایمبولینس زخمی و جانبحق افراد کو کندھار شہر منتقل کر رہے ہیں جس سے خدشہ ہے کہ جانبحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق طالبان کی جانب ایک مزدا ٹرک کے ذریعے ضلعی پولیس مرکز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں قریب واقع گھر اور دکانیں منہدم ہوگئے ہیں ۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پل چرخی میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوئیں ہیں ۔

طالبان کی جانب سے بین الافغانی مذاکرات کے آغاز کے بعد پر تشدد کارروائیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔