کابل دھماکے میں ٹی وی صحافی مارا گیا جبکہ کندھار میں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں رکشہ تباہ ہوگیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہوئے۔
جانبحق ہونے والوں میں طلوع نیوز کے سابق صحافی یما سیاوش اپنے تین دیگر دوستوں کے ہمراہ مارا گیا۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع ارغنداب میں شہریوں کا رکشہ طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے ۔
کندھار کے ضلع ارغنداب سے افغان فورسز نے گذشتہ روز طالبان کو پسپا کردیا تھا جس کے بعد علاقے میں بچھائے گئے بارودی سرنگوں کو ناکارہ کیا جارہا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق صرف ضلع ارغنداب میں پانچ سو بیس بارودی سرنگوں کو ناکارہ کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے نویں پولیس اسٹیشن کے ڈپٹی انچارج بور محمد کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔