افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، ننگرہار میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

436

کابل میں دو مختلف پرتشدد واقعات میں 6 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع حصارک میں افغان فضائیہ کا ایم آئی سترہ نامی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ دو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

دوسری جانب کابل کے علاقے قلعہ وزیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان آرمی کے دو اہلکار مارے گئے ۔

دریں آج صبح کابل ہی کے علاقے لب جار میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ۔

افغانستان میں امریکہ کے ساتھ طالبان کے امن معاہدے کے بعد بین الافغانی مذاکرات کا آغاز بھی ہوچکا ہے تاہم مذاکرات کے آغاز سے ہی طالبان کی جانب سے پرتشدد حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔