افغانستان : مسافر گاڑی باردوی سرنگ سے تباہ 8 افراد جانبحق

127

بارودی سرنگ کا دھماکہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے نواحی علاقے بولان میں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے قریب بولان میں مسافر گاڑی طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جانبحق جن چھ کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے جبکہ سے بین الافغانی مذاکرات کا آغاز بھی ہوچکا ہے طالبان کی جانب سے تشدد کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

دوسری جانب افغان فورسز نے بھی طالبان کے اپنے زمینی و فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب طالبان کو مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دریں اثناء افغان طالبان نے اپنے تازہ اعلامیہ میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ افغان فورسز کو قتل و زخمی کریں لیکن وہ بحالت مجبوری ایسا کررہے ہیں کیونکہ بقول طالبان کے افغان فورسز اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق کابل یونیورسٹی کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔