افغانستان: بم دھماکے میں ایک اور صحافی ہلاک

147

چند روز قبل کابل میں بھی ایک صحافی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں گورنر ہاوس کے قریب ایک بم دھماکے میں آزادی ریڈیو سے وابستہ ایک صحافی مارا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق الیاس داعی کو مقناطیسی بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل کابل میں بھی ایک مقناطیسی بم دھماکے کے نتیجے میں طلوع نیوز کے سابق صحافی یما سیاوش اپنے تین دوستوں کے ہمراہ مارا گیا ۔

خیال رہے کہ افغانستان میں صحافیوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے

صحافیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان میں سرگرم مختلف مسلح گروپس قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج کے حملے میں مارے جانے والے آزادی ریڈیو کے صحافی کی قتل کی ذمہ داری تاہم کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے ۔