افغانستان: بامیان میں دو بم دھماکے، 18 افراد جانبحق 50 سے زائد زخمی

265

بامیان گورنر ہاوس کے ذرائع نے بم دھماکوں میں ہلاکت و زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے مقناطیسی تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کے افغانستان کے صوبے بامیان کے مرکز میں یکے بعد دیگرے دو مقناطیسی بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک اٹھارہ افراد جانبحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوئیں ہیں ۔

بامیان کا شمار  افغانستان کے پرامن ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں ہزاروں بیرون و اندرون ملک جاتے ہیں ۔

بامیان میں طالبان کے دور اقتدار کے وقت بدھا کے تاریخی مجسموں کو بارودی مواد سے مسمار کیا گیا ۔

بامیان میں آج شام ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔