آسڑیا : ویانا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک 15 زخمی

166

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حکام نے ایک حملہ آور سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

آسٹریا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک حملہ آور مفرور ہے اور حملہ دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سٹی سینٹرسمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے شہریوں سے عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

اس سے پہلے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ویانا میں پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک اور تقریباََ 15 زخمی ہوئے تھے۔

ویانا پولیس کا کہنا ہے کہ ویانا میں 6 مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی ہے۔حملہ آور رائفلوں سے مسلح تھے۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے کے قریب کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ایک جیسے سفید رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن رکھے تھے، بیگ لٹکائے ہوئے تھے، منہ میں ماسک پہن رکھے تھے۔

ویانا میں یہودی کمیونٹی تنظیم کا کہنا ہے کہ علاقےمیں کئی معبد ہیں، حملے کا ہدف نہیں تھے۔ حملے کا یہودی عبادت گاہوں سےکوئی تعلق نہیں۔معبد اور آفس بلڈنگ ایک ہی ایڈریس پر ہیں، حملے کے وقت بند تھے۔