بلوچستان ٹریفک حادثات: اکتوبر میں 127 افراد جانبحق، 1388 زخمی

543

بلوچستان میں اکتوبر کے مہینے ٹریفک حادثات میں 127 افراد جانبحق جبکہ 1388 افراد زخمی ہوئے۔

اکتوبر کے مہینے میں 1025 حادثات روح نما ہوئے جن میں127 افراد جاںبحق اور 1388 زخمی ہوئے۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی طرف سے اکتوبر 2020 کے مہینے میں بلوچستان کے شاہراوں پر روح نماء ہونے والے ٹریفک حادثات کی اعداد و شمار جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، مستونگ پشین، قلات، بوستان، کچلاک میں 252 حادثات میں 350 افراد زخمی اور 38 افراد جانبحق ہوئے۔ خضدار، سوراب، لسبیلہ، گڈانی، حب، وندر، اوتھل میں 465 حادثات میں 593 افراد زخمی اور 42 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، گلستان میں 69 حادثات میں 99 زخمی اور 7 جانبحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں دیگر علاقوں میں حادثات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ژوب، زیارت، ہرنائی، لورالائی، دکی میں 110 حادثات میں 129 افراد زخمی اور دس افراد جانبحق ہوئے۔ نوشکی، خاران، دالبندین، چاغی، بیسیمہ، نوکنڈی میں 37 حادثات میں 61 افراد زخمی اور 4 افراد جانبحق ہوئے۔

اسی طرح گوادر، تربت، اورماڑا، پسنی، پنجگور، کیچ میں 33 حادثات میں 49 افراد زخمی اور 4 افراد جانبحق ہوئے جبکہ سبی، بولان، نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، بارکھان، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، اوستہ محمد، جعفرآباد، سوئی اور کوہلو میں 59 ٹریفک حادثات میں 107 افراد زخمی اور 22 افراد جانبحق ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان حادثات میں جانبحق ہونے والوں میں 15 بچے اور 13 خواتین بھی شامل ہیں۔