اوستہ محمد: غیرت کے نام خاتون سمیت دو افراد قتل

409

سٹی تھانہ کے حدود علاقہ ڈم شاخ کے مقام پر بھائی نے اپنے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈم شاخ کے علاقے میں ملزم عزیز اللہ دشتی نے غیرت کے نام پر اپنے بھائی حبیب اللہ دشتی کو اپنے بھابھی مسماۃ (ج) کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی داود خان کھوسہ نے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بتایا گیا کہ پولیس نے ان کے تیسرے بھائی منظور کو گرفتار کر لیا، مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔