کیچ: فورسز کیساتھ جھڑپوں میں جانبحق افراد کی شناخت ہوگئی

463

کیچ کے دو مختلف علاقوں میں گذشتہ روز جھڑپوں میں جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی جن کا تعلق مختلف بلوچ مسلح تنظِموں سے بتایا جارہا ہے۔

تمپ میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے دو افراد کی لاشیں لیویز حکام کے حوالے کیا لیکن ان کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم بعدازاں علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد میں عاجز اور شاہ دوست نامی نوجوان شامل ہیں جن کا تعلق بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں سے بتایا جارہا ہے۔

بلوچ قومپرست حلقوں کے مطابق فورسز حکام نے مذکورہ افراد کی شناخت لوگوں کو روک دیا اور اپنی نگرانی میں ان کی تدفین کی۔

لیویز حکام کے مطابق مذکورہ افراد گذشتہ دنوں کلبر تگران میں ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

گذشتہ روز ہی کولواہ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والا مختار جانبحق ہوا۔

مذکورہ جھڑپوں کے حوالے سے کسی بلوچ مسلح تنظیم نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔