کیچ: سی پیک روٹ پر فورسز پر حملہ

407
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

سی پیک روٹ پر قائم فورسز کے پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

کیچ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور فورسز اہلکاروں اور اس سے منسلک پراجیکٹس کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔