کچلاک کلی کرک سے لاش برآمد

439

بلوچستان کے علاقے کچلاک سے کوئٹہ کے رہائشی شخص کی لاش ملی ہے جس کو ذبح کیا کرکے قتل کیا گیا۔

کچلاک پولیس کے مطابق کچلاک کے نواحی کلی کرک میدانی میں عالمو چوک کوئٹہ کے رہائشی مسمی منظور احمد ولد محمد رفیق کاکڑ ساکن کلی گل محمد کوئٹہ کو بے دردی سے ذبح اور چہرے کی کھال اتار کر آنکھیں نکال دیا گیا تھا۔

کچلاک پولیس لاش کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر ایس پی صدر شفقت مہمند، سرکل ڈی ایس پی کچلاک شفقت محمود جنجوعہ، ایس ایچ او کچلاک نورالحسن، انچارج اسپیشل برانچ ملک کبیر احمد بازئی نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس موقع پر لاش کے ورثا بھی موجود تھیں۔ جبکہ قتل محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔