کولپور: سرینڈر شدہ تین افراد لاپتہ

268

بلوچستان کے علاقے کولپور سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب تین افراد سوداگر، حبیب خان اور طارق کوئٹہ کی جانب سفر کررہے تھے۔ تینوں افراد کا تعلق بلوچوں کے مری قبیلے سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد پاکستانی عسکری اداروں کے سامنے سرینڈر شدہ ہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں کہا گیا تاہم ماضی میں اس نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جہاں سرینڈر شدہ افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج جاری ہیں جس کو گذشتہ روز 4101 دن مکمل ہوگئے۔