کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جانبحق، 7 زخمی

569

یارو کے قریب مرکزی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے چمن جانے والی ویگن یارو کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت دولت بی بی زوجہ نجیب اللہ کاکڑ سکنہ کوئٹہ، گل محمد ولد دین محمد کاکڑ سکنہ پشین اور عبدالروف کاکڑ سکنہ کلی مچان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ محمد یوسف ولد حاجی عبدالروف کاکڑ سکنہ توبہ کاکڑی، محمد عمر ولد فضل محمد درانی سکنہ آمیر آباد پشین، ظہور احمد ولد ولی محمد کاکڑ سکنہ بالاوڑی پشین، عبدال ولد فراز احمد سلیمان خیل سکنہ نواں کلی کوئٹہ اور محمود خان ولد سردار محمد سلیمان خیل سکنہ نواں کلی کوئٹہ شامل ہیں۔

لیویز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔