کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کا دہشت گرد گرفتار

489
فائل فوٹو: کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی میں کالعدم مذہبی تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد یاسین عرف بابا کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم مختلف فرقہ وارانہ حملوں بشمول ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ پر دھماکوں میں ملوث تھا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مذہبی دہشتگردی اور خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم کا ساتھی کمانڈر 2015 میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا تھا۔