کوئٹہ: شیخ زید ہسپتال میں او پی ڈیز احتجاجاً بند

433

پیرامیڈیکل اسٹاف شیخ زید ہسپتال کے صدر سلام بلوچ، نائب صدر فقیر محمد بلوچ، چیئرمین کبیر احمد محمد شہی، فنانس سیکریٹری علی اکبر زہری نے کہا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے عملے نے جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہوئے کرونا کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن طبی عملے کو کرونا رسک آلاونس کی تاحال ادایگی نہیں کی گئی جو باعث افسوس ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل کلرکل اسٹاف، نرسز اور فارماسسٹ گذشتہ چار روز سے سراپا احتجاج ہے اور او پی ڈیز بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے دوران پوری دنیا میں لاک ڈاون تھا لوگ گھروں میں محصور تھے بازار دفاتر اور تعلیمی ادارے بند تھے ہر طرف خوف کا عالم تھا لیکن شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتال کے ملازمین نے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیاں داو پر لگاتے ہوئے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کم و بیش تمام ملازمین کرونا سے متاثر ہوئے۔ ایک طرف پوری دنیا میں طبی عملے کے قربانی کو سراہا گیا اور انہیں اعزازیہ دیا گیا بدقسمتی سے ہمارے ملازمین کو حکومت کی اعلان کردہ کرونا رسک آلاونس کی ادائیگی نہیں ہوسکی مطالبات کے حل تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔