کراچی:بس ٹرمینل میں دھماکا، 6افراد زخمی

284

سندھ کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے شيريں جناح کالونی ميں بس کے نزدیک دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بم دھماکے کی تصديق کردی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ بم ٹرمينل کے گيٹ پر رکھاگياتھا اور جب بس وہاں سے گزری تو دھماکا ہوا،دھماکےميں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں بال بئیرنگ استعمال کئے گئے اور دھماکے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی طور پر پولیس نےامکان ظاہر کیا کہ یہ سلنڈر دھماکا ہے تاہم بعد میں پولیس کو بال بئیرنگ بھی ملے ہیں۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور ٹرمینل کی سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔عوام کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم شواہد ضائع نہ ہوں۔