نوشکی میں پاکستانی خفیہ ادارے کے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا ۔ بی ایل اے

484

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بذریعہ ای میل نوشکی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج بروز جمعرات نوشکی میں پاکستانی خفیہ اداروں کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر حملہ نوشکی بازار میں انام بوستان روڈ پر کیا۔ حملے میں پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکار اصغر اور شاہد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نوشکی میں دشمن کے اشاروں پر بلوچ قوم اور بلوچ قومی تحریک کیخلاف متحرک کچھ عناصر کو یہ وارننگ جاری کرتی ہے کہ بی ایل اے ایسے تمام عناصر کے سیاہ کرتوتوں سے واقف ہے جو دشمن کے ایماء پر نوشکی اور گردونواح میں بلوچوں کو آپس میں دست وگریبان کرکے کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ یہ عناصر مذکورہ علاقوں میں بلوچ عوام کو تنگ کرنے، بھتہ خوری، زمینی اراضی پر قبضہ کرنے اور براہ راست تحریک آزادی کیخلاف کام کرنے میں ملوث ہیں۔ اگر یہ قوم دشمن عناصر اپنے سیاہ کرتوتوں سے باز نہیں آئے تو دشمن کے ان تمام مقامی کارندوں کو بہت جلد عبرت کا نشان بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض ملک پاکستان کے فوج اور اسکے مقامی کارندوں پر حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگی۔