نوشکی: فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

302

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ نوشکی شہر کے قریب اسٹیشن کے مقام پر پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں عبدالشکور نامی شخص ہلاک جبکہ زخمی ہونے والے چار افراد کو فوری طور سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا تاہم کسی بھی قسم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔