بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی بازار میں انام بوستان روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد اصغر اور شاہد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق پاکستانی فورسز سے بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جس کی شناخت مراد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔