نوشکی سے نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

698

بلوچستان کے ضلع نوشکی سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ذرائع نے ٹی بی پی نمائندے کو بتایا کہ نوشکی شہر میں قاضی آباد کا رہائشی نوجوان شاہد ولد حاجی شریف بادینی گذشتہ آٹھ دنوں سے لاپتہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہد کا روزگار دکانداری ہے جنہیں 24 ستمبر کو پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے کیشنگی کے مقام سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا فورسز اہلکار شاہد کے موٹر سائیکل کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ضلعی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔