منشیات کی روک تھام کے لیے کھیلوں کو فروغ دیا جائے – مند سول سوسائٹی

105

مند سول سوسائٹی کے وفد کا ڈی سی کیچ اور لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

مند سول سوسائٹی کے ایک وفد نے سوسائٹی کے صدر حاجی حنیف رند کی سربراہی میں ڈی سی کیچ محمد الیاس کبزئی اور لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل ڈائریکٹر سید ظہور صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے مند کے اہم اجتماعی مسائل ان کے سامنے پیش کیئے اور ان کو جلد حل کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ مند میں تعلیم، صحت اور دیگر اہم نوعیت کے حل طلب سماجی مسائل موجود ہیں مگر ان کی جانب توجہ نہیں دی جارہی جس کے سبب مند میں تعلیمی بے گانگی، بے روزگاری اور سب سے بڑھ کر منشیات کی لت پھیل گئی ہے جس کے شکار درجنوں نوجوان تباہی کی جانب گامزن ہیں۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ نوجوان سماجی برائیوں اور منشیات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔