مند سے لاپتہ شعیب بلوچ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے

227

شعیب کو 2014 میں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگیا – لواحقین

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مند ردیگ ایف سی پوسٹ سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شعیب بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ شعیب بلوچ چھ سال سے زائد عرصہ گزرنے جانے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔

لاپتہ شعیب ابراھیم کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت قانونی اداروں سے اپیل کی ہے کہ شعیب بلوچ پر اگر کوئی کیس ہے یا اس نے کسی قانون کے خلاف ورزی کی ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے شعیب ولد ابراھیم بلوچ کو 22 مئی 2014 کو اس وقت ایف سی چیک پوسٹ پر اتار کر لاپتہ کردیا گیا تھا جب وہ مغربی بلوچستان سے اپنے گھر مند جارہے تھے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان میں قائم انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اب تک سینکڑوں بلوچ طلبہ اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد جبری گمشدگی کا شکار بنے ہیں۔