بلوچ ایجوکیشنل کونسل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ترجمان طلحہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک بلوچستان کی طرف سے پاکستان کے مختلف جامعات میں بلوچستان کے لیے مختص ڈی وی ایم (بی ایس) پروگرامز کے لیے 12 ستمبر کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا تھا مگر اب تک فائنل لسٹ نہیں لگایا جارہا ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جب طالب علم لسٹ کے حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک جاتے ہیں تو ان کو کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا جاتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ آویزاں نا کرنا علم دشمنی ہے۔ اور اس علم دشمنی کا سامنا ہر سال داخلوں کے دوران ہمارے ساتھ کیا جاتا ہے۔
بیان میں کہا گیا بلوچستان کے طالب علموں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ہر سال مختلف صورتوں میں کیا جاتا ہے کبھی ریزرو سیٹس میں کمی کی جاتی ہے، کبھی اسکالرشپس ختم کئے جاتے ہیں تو کبھی طالب علموں کو لسٹس کے لگنے کے لیے مہینوں تک انتظار کروا کر ذہنی طور پے پریشان کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سیکٹری اور ڈی جی لائیو سٹاک ان تمام معاملات کو سلجھانے میں اپنا موثر کردار ادارے کریں اور طلبہ کے کیرئیر سے کھیلنے کے بجائے محکمہ میں حقیقی طور پے ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو تعینات کیا جائے۔